ڈوپ ٹیسٹ مثبت، بھارتی ویمن ویٹ لفٹر سنجیتا چنوعا رضی طور پرمعطل

جمعہ 1 جون 2018 12:24

بنگلور ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے بھارت کی نامور لیڈنگ ویمن ویٹ لفٹراور دو مرتبہ کی کامن ویلتھ چمپین سنجیتا چنو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انکو عارضی طور پر معطل کردیا۔ گزشتہ روز سنجیتا چنو کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو فیل ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجیتا چنو کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو انٹر نینشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے فوری طور پر رمعطل کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کنجرانی دیوی کامن ویلتھ گیمز میں گلاسگو 2014ء اور 2018ء میں گولڈ کیٹگری کے دو مختلف ا یڈ یشنز جیتنے کے بعد سنجیتا کو دوسری ویمن ویٹ لفٹرھو نے کا اعزاز حاصل ہے لیکن انکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس لیا جا سکتا ہے، سنجیتا چنو کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ سنجیتا چنو نے کامن ویلتھ گیمز میں 53 کلو گرام گولڈ کیٹگری میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر سنجیتا کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اس لگائے گئے بہتان سے بری ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیڈریشن کے مہیا کردہ سپلیمنٹ لیتی رہی تھی اور ان کے کئی مرتبہ بلڈ اور یورن ٹیسٹ لئے گئے جو ہمیشہ منفی ثابت ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :