رمضان ٹی 20 کپ میں یو سی 14 ، یو سی 28 اور یو سی 71 نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعہ 1 جون 2018 13:50

راولپنڈی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) رمضان ٹی 20 کپ میں یو سی 14 ، یو سی 28 اور یو سی 71 نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پانچواں شہباز شریف ٹی 20 رمضان کپ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 2018 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیٹلائٹ ٹائون کالج گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یو سی 14 نے یوسی 20 کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دی۔ مسلم سکول گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یو سی 28 نے یو سی 23 کو بآسانی 100 رنز سے ہرایا۔ جامع سکول گرائونڈ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں یو سی71 نے یوسی 72 کو 40 رنز سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :