ماہ مقدس میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے‘عر یشمہ

جمعہ 1 جون 2018 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈھول پلیئر و ماڈل عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے‘ معاشرے میں پیسے ہوئے طبقات کی محرومیاں دور کرنے کی رسم شروع ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر نے کہا رمضان المبارک میں جھوٹ اور الزام تراشی سے اجتناب کرنا چاہیے۔کسی کیخلاف پروپیگنڈا کرکے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔کچھ اداکارائیں دوسروں پر تنقید کرنے میں فخر کرتی ہیں۔انڈسٹری میں ایسے ایجنڈے پر چلنے والی اداکاروں کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ ہدایتکاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ میں نے کبھی کسی کے معاملات میں دخل اندازی نہیں جس کی وجہ سے سب لوگ میری عزت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :