لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین نامز د کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے انارکلی کے معروف بزنسمین شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین نامز د کر دیا ۔ گزشتہ روز تاجروں کی ہونے والی ایک تقریب کے دوران لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کا باقائدہ لیٹر جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ ظاہر قیوم پچھلے کئی سالوں سے ریڈی میڈ گارمنٹس کے ہول سیل کے کاروباری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور کی تاجر برادری میں اچھی شہرت کے حامل ہیں ۔ تاجر برادری کو شیخ ظاہر قیوم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ لاہور بھر کے تاجروں کے ساتھ ساتھ اپنی مارکیٹ انار کلی کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرمسائل اجاگر کریں گے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائیں گے ۔ شیخ ظاہر قیوم کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین نامزد ہونے کے بعد لاہور بھر سے تاجروں اور کاروباری افراد کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :