لیڈز ٹیسٹ،پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان صلاح الدین کا ڈیبیو

عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 232ویں کرکٹر بن گئے

جمعہ 1 جون 2018 17:42

لیڈز ٹیسٹ،پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان صلاح الدین ..
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین نے میچ میں اپنا ڈیبیو کیا اور عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 232ویں کرکٹر بن گئے،اسد شفیق نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

(جاری ہے)

لاہور سے تعلق رکھنے والی27سالہ عثمان صلاح الدین کو 2010میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم وہ دو میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے، اب 8سال بعد انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا جا رہا ہے۔

وہ 99فرسٹ کلاس میچز میں 46.53کی اوسط سے 6329رنز بنا چکے ہیں۔ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کے سازگار نظر آ رہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین میچ میں اپنا ڈیبیو کریں گے، انہیں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ شامل کیا جائے گا۔پاکستان لیڈز میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 22سال بعد سیریز اپنے نام کرنے کیلئے خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :