مجسٹریٹس اور ٹریفک پولیس کا شہرمیں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع

جمعہ 1 جون 2018 19:49

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر مجسٹریٹس اور ٹریفک پولیس نے شہرمیں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اچانک چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے موقع پر اترائے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے کارروائی کی گئی ہے۔ دریں اثناء چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر پمز ہسپتال کے سامنے کھٹری متعدد غیرقانونی ایمبولینس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :