سابق ایم ڈی واٹر بورڈ بریگیڈیئر (ر) افتخار حیدر7 جون تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 1 جون 2018 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) احتساب عدالت نے واٹر بورڈ کی پچیس ایکڑ اراضی کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی واٹر بورڈ بریگیڈیئر (ر) افتخار حیدر کو سات جون تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے گرفتار سابق ایم ڈی واٹر بورڈ بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار حیدر کو پیش کیا گیا جہاں ملزم کو 7 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا نیب کا الزام ہے کہ ملزمان 25 ایکڑ سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، سپرہائی وے کے قریب سرکاری زمین کی قیمت 25 ارب روپے ہے،بریگیڈیئر (ر) افتخار حیدر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سید عمر اور شاہد رسول کو کراچی سے ہی گرفتار کیا گیا، سرکاری زمین سابق سیکریٹری بورڈ آف روینیو گل حسن نے الاٹ کی تھی، سابق ایم ڈی نے سرکاری زمین غیرقانونی طور پر الاٹمنٹ کی منظوری دی، ملزمان عمر اور شاہد کو زمین غیرقانونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :