معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 1 جون 2018 20:14

معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے تمام ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کا نوٹس پہلے سے ہی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون 2018ئ یعنی یوم ھٰذا سے ہو گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں قیمتوں کے ٹیبل کے نیچے ایک نوٹ درج ہے جس میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پہلے سے دئے گئے ان آرڈرز پر نہیں ہوگا۔سوزوکی کمپنی نے تین ماہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، قیمتوں میں یہ اضافہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :