بی آر ایس پی کی جانب سے یونین کونسل پرانہ چمن کے مختلف اسکولوں کو فرنیچر اور درسی و غیر سرسی مواد فراہم

جمعہ 1 جون 2018 22:23

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چمن میں بلو چستان رورل سپورٹ پروگرام ( بی آر ایس پی)کی جانب سے یونین کونسل پرانہ چمن کے مختلف اسکولوں کو فرنیچر اور درسی و غیر سرسی مواد فراہم کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اے ڈی سی رینیو عبدالرزاق خجک ،محکمہ ایجوکیشن آفیسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چمن یونین کونسل پرانہ چمن کے مختلف اسکولوں میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور پی پی آر پروجیکٹ کے زیراہتمام فرنیچر فراہم کیاگیا جس میں کرسیاں ،ٹیبل ،الماری ،وائٹ بورڈ ،سپورٹس سامان شامل تھا جس کو وصول کرنے کیلئے متعلقہ اسکولوں کے ٹیچروں نے پروگرا م میں شرکت کی اس موقع اے ڈ ی سی عبدالرزاق خجک ،ڈی او زمان ترین ،بی آر ایس پی کے فوکل پرسن شیرمحمد آغا، ظہور احمد ،ایل ایس او حاجی عبدالنافع خوشحال بھی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہیں اور اس میں تعلیمی سہولیات میں بہتری آئینگی کیونکہ کئی اسکولوں میں بچے ٹاٹ اور فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ بی آر ایس پی اور پی پی آر پروجیکٹ کی جانب سے یونین کونسل پرانہ چمن میں مختلف اسکولوں میں ترقیاتی کام کئے ہیں جس میں ترقیاتی کام کئے ہیں اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا تاکہ اہل علاقہ اور بچوں میں تعلیم کیلئے شعوراجاگر ہو اور ان علاقوں میں والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلاسکے جبکہ متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ نے بھی بی آر ایس پی اورپی پی آر پروجیکٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا عمل ہیں کیونکہ اس سے بچوںمیں تعلیمی سرگرمیاں مزید بڑھے گی ۔

متعلقہ عنوان :