ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ، 9دکاندار گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 23:32

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول ٹیموں کی پرائس لسٹ ،منافع خوروں ، زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیا ء کیخلاف کارروئیاں جاری ہیں۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیموں نے علمدارروڈ ،طوغی روڈ، بروری روڈ، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹائون، کرانی روڈ اور رانی باغ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 88500/-روپے جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کر وائے، کارررائیوں کے موقع پر 9دکانداروں کو گرفتارکر کے متعلقہ تھانوںکے حوالے کرنے کے علا وہ 5دکانوں کو سیل کیا گیا اور اس کاروائی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ارسال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثاینہ صافی نے کہا کہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاںجاری ہیں جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں ،زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔مہم کے دوران شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹور ز پر اشیاخوردنوش کی عدم دستیابی ،فراہمی اور معیار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے کر رپورٹ حکام بالا کو ارسال کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسجد روڈ، طوغی روڈ اور لیاقت بازار میں بلڈنگ میٹریل سٹرکوں پر رکھنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پرتعمیراتی کام بند کردیا ہے۔کیونکہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :