اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وفات ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام میں منایا گیا

تقریبات میں فضائل و مناقب اور سیرت وکردار پرروشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 2 جون 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وفات گذشتہ روز17رمضان المبارک ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا ۔اس موقعہ پر مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں جس میں مقررین ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے فضائل و مناقب ، روشن زندگی اور کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ یوم وفات کے سلسلہ میں قومی اخبارات نے خصوصی اشاعت کا اہتمام ریڈیو ، ٹی اور دیگر ذرائع ابلاغ ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے فضائل و مناقب اور سیرت وکردار پر خصوصی پروگرام پیش کیئے ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ’’ام المؤمنین‘‘ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے حضور اکرم ؐکی 2210 احادیث مروی ہیں،قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں اور روشن ہیں… 58؁ھ میں حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی عمر 67سال کی ہو چکی تھی، اسی سال ہی رمضان المبارک میں آپؓ بیمار ہوئیں، چند روز علالت کا سلسلہ جاری رہا، زمانہ علالت میں جب کوئی مزاج پرسی کرتا تو فرماتیں’’ اچھی ہوں‘‘ (ابن سعد) 17 رمضان المبارک 58؁ ھجری کی رات، رحمت دو عالم ؐ کی حرم اور تمام مسلمانوں کی ماں حضرت عائشہ صدیقہؓ اپنے فرزندوں پر بے شمار احسانات کی بارش فرما کر ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئیں… سیدنا حضرت ابوھریرہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور آپؓ کو وصیت کے مطابق جنت البقیع میں دفن کیا گیا

متعلقہ عنوان :