ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، کونٹاویت اور سیلونی سٹیفنز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، پیٹرا کویٹووا کو شکست

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، کونٹاویت اور سیلونی سٹیفنز فرنچ اوپن ..
پیرس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا، کونٹاویت اور سیلونی سٹیفنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 6-2 اور 6-1 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو شکست فاش سے دوچار کیا، کونٹاویت نے جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی سیلونی سٹیفنز نے گیورجی کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :