ڈاکٹر طاہر القادری (کل)وطن واپس پہنچیں گے

ہفتہ 2 جون 2018 18:27

ڈاکٹر طاہر القادری (کل)وطن واپس پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل (اتوار) کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری ترکش ائیر لائن کے ذریعے ترکی سے صبح پونے پانچ بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبار ک کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری کا آمد پر سادگی سے استقبال کیا جائے گا اور صرف لاہور تنظیم کے رہنما اور کارکنان موجود ہوں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری چار ماہ قبل تنظیمی دورے پر یورپ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔