پی بی سی سی قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلاتربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگا ئے گی

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے

ہفتہ 2 جون 2018 20:15

پی بی سی سی قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلاتربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا، پی بی سی سی نے قومی خواتین کھلاڑیوں کے لئے نفیس احمد کوہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مر د کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔ پی بی سی سی نے قومی خواتین کھلاڑیوں کے لئے نفیس احمد کوہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ خواتین کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :