شمالی کوریا کو نوازنے میں ہر گز جلدی نہ کی جائے،جاپان

جزیرہ نما کوریا کے استحکام کے لئے شمالی کوریا پر اقتصادی دبائو برقرار رکھا جائے،جاپانی وزیردفاع اتسونوری انودیرا

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو نوازنے میں ہر گز جلدی نہ کی جائے، جزیرہ نما کوریا کے استحکام کے لئے شمالی کوریا پر اقتصادی دبائو برقرار رکھا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیردفاع اتسونوری انودیرا نے شمالی کوریا کے معاملے میں جلدی کرنے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شمالی کوریا کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری نہیں کہ صرف مذاکرات کی حامی بھرنے پر اس کمیونسٹ ریاست کو نواز دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک پر اقتصادی دبا بھی برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :