بغیر اجازت بابا کے گیت گانے پر کارروائی کرواں گی ،ندا نصرت

کھوکر پروڈکشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا،راحت میرے بھائی،لوگوں کی افواہیں کہ ہم شادی کرنے والے ہیں بلکل غلط ہیں،اگر کوئی والد کے گیت گانا چاہتاہے تو پہلے اجازت لے،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 2 جون 2018 21:14

بغیر اجازت بابا کے گیت گانے پر کارروائی کرواں گی ،ندا نصرت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت نے کہا ہے کہ وہ بغیر اجازت اپنے والد کے گیت گانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت نے کہا کہ کھوکر پروڈکشن میوزک فرم نے نصرت میوزک کے جھوٹے حقوق (رائٹس) لیے،جس پر انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے،راحت میرے بھائی ہیں اور میں ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لوں گی،بہت سے لوگوں نے تو یہ بھی افواہ پھیلائی ہوئی ہے کہ میں اور وہ شادی کرنے والے ہیں،جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان کی اہلیہ کا نام بھی ندا ہے،لیکن ’ویکی پیڈیا‘ پر موجود معلومات غلط ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کے نام سے ’دی رئیل این ایف اے کے‘ ایک ادارہ قائم کیا ہے،جس کے پلیٹ فارم سے ہم نوجوانوں کو گانے کا موقع فراہم کریں گے،تاہم اگر کوئی ان کے والد کے گیت گانا چاہتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :