پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں تیس فیصد رعائیت کا اعلان کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر مسافروں کے لئے کرایوں میں تیس فیصد رعائیت کا اعلان کردیاہے۔ عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں تیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔ عید پیکج کا فیصلہ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدآفتاب اکبر نے کہا کہ پاکستان ریلوے عیدالفطر پرہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔ترجمان ریلویز نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس وقت ایڈوانس بکنگ پر رمضان پیکیج کے تحت کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :