نشترہسپتال میں دھڑ جڑی دو بچیوں سمیت چار بچوں کی بیک وقت پیدائش ،ْ ایک بچہ پیدائش سے کچھ ہی دیر بعد دم تو ڑگیا

دھڑ جڑی بچیوں ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیرعلاج ہیں

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) نشترہسپتال میں دھڑ جڑی دو بچیوں سمیت چار بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ،ْ ایک بچہ پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا ،ْ دھڑ جڑی بچیوں ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی محنت کش غلام مصطفی کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جو اس کیلئے خوشی سے زائد دکھ کا سبب بن گئی۔

(جاری ہے)

چار بچوں میں سے دو بچیوں کا جسم آپس میں جڑا ہوا تھا جبکہ ایک بچہ پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔دھڑ جڑی بچیوں کو نشتراسپتال کے چلڈرن وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ بچیوں کو چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے لینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ انکے پاس ایسے بچوں کی سرجری اور علاج کی سہولت موجود نہیں ہے۔دوسری جانب نشترہسپتال ذرائع کے مطابق نشتراسپتال میں بھی دھڑ جڑی بچیوں کے علاج کیلئے ماہرین موجود نہیں ہیں۔ دھڑ جڑی بچیوں کے والد نے محکمہ صحت حکام سے اپیل کی ہے کہ انکی بچیوں کی سرجری کرکے زندگی بچالی جائے تاہم نشترہسپتال انتظامیہ نے دھڑ جڑی بچیوں کے علاج کے باہمی مشاورت شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :