معصوم بچوں کے ساتھ تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اتوار 3 جون 2018 12:30

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) معصوم بچوں کے ساتھ تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن ) انٹرنیشنل ڈے آف انوسنٹ چلڈرن وکٹمز( آج 4 جون بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز چلڈرن ایمرجنسی فنڈ )یونیسیف( ، بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل این جی اوز ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیمو ں ، ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ذہنی ، جذباتی، جسمانی اور دیگر اقسام کے تشدد کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے علاوہ عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجود قوانین پر عملدرآمد اور چلڈرنز ایبیوز کی روک تھام کیلئے شعوری بیداری پیدا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یونیسیف کے زیر اہتمام یہ دن 1982ء سے ہرسال 4 جون کو اقوام متحدہ کے تمام 170 سے زائد ممبر ممالک میں بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ گلوبل موومنٹ فار چلڈرن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی تنظیم اس ضمن میں" سے یس فار چلڈرن کمپین"کے عنوان سے ملک بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کر رہی ہے تاکہ بچوں کو معاشرتی جرائم اور ہر قسم کی زیادتیوں سے بچانا ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشر اور شائع کرے گا جس میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :