شامی تنازعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی،مئی میں 244شہریوں کی ہلاکت

گزشتہ سات برس سے جاری شامی تنازعے میںمئی پہلا مہینہ جب ہلاکتوں کی تعداد 250کم رہی،مبصرتنظیم

اتوار 3 جون 2018 13:30

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) شام میں عام شہریوں کی کم ترین ہلاکتوں کے اعتبار سے مئی کا مہینہ نمایاں رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہاکہ مئی میں شام بھر میں مجموعی طور پر 244 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 58 بچے اور 33 خواتین تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سات برس سے جاری شامی تنازعے میں یہ پہلا مہینہ تھا جب عام شہری ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو سے کم رہی۔ آبزرویٹری کے مطابق مئی میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 77 عام شہری حکومتی فورسز کی بمباری کا نشانہ بنے جب کہ 19 روسی فضائی کارروائیوں کے باعث لقمہ اجل بنے۔

متعلقہ عنوان :