ایرانی جوہری ڈیل کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ یورپ،آج برسلز پہنچیں گے

اتوار 3 جون 2018 13:30

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو آج (پیر کو) اپنے دورہ یورپ کے آغاز پر بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز پہنچیں گے اور اس دورے میں وہ یورپی ممالک کو ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے اخراج اور یورپی ممالک کا اس ڈیل کو تحفظ دینے کا معاملہ نیتن یاہو کے اس دورے میں کلیدی نوعیت کا حامل ہو گا۔ نیتن یاہو 2015 میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے کے سخت ناقد ہیں، جب کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس اس معاہدے کے دستخط کنندہ ممالک میں شامل ہیں۔