پاکستان جوڈو فیڈریشن انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشین گیمز کیلئے 6کھلاڑیوں کو بھجوائے گی

اتوار 3 جون 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن انڈونیشاء کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشین گیمز کیلئے 6کھلاڑیوں کو بھیجوائے گی اس حوالے سے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز کے حوالے سے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم اور نائب صدر مسعود احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران یہ طے پایا گیا ہے کہ فیڈریشن ایشین گیمز کیلئی4سے 6کھلاڑیوں کو بھیجوائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوپروگرام دیا ہے ۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کمپ جلد لگایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز 18اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :