پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے نام انڈونیشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کو بھیجوا د یئے

اتوار 3 جون 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے نام پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیاء کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کو بھیجوا د یئے ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ قومی سائیکلنگ ٹیم انڈونیشیاء میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

انڈونیشیاء نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 11مئی مقرر کی تھی۔ فیڈریشن نے 6کھلاڑیوں اور 3آفیشلز کے نام پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیاء کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کو بر وقت بھیجوا دیئے ہیں ۔ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکرے گا۔

متعلقہ عنوان :