امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے

مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام رواں ہفتے کیا جائے گا،امریکی میڈیا

اتوار 3 جون 2018 16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام رواںہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :