مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات سے محروم

اتوار 3 جون 2018 17:32

ساہیوال۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چرا کے لے گئے، تفصیلات کے مطا بق ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 186/9-Lمیں صبح کے وقت ہوئی جہاں سرفراز علی ساہیوال سے ہڑپہ بائی پاس کی طرف جارہاتھا کہ 4 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی1لاکھ11ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے، دوسری واردات شرقی بائی پاس ساہیوال کے قریب ہوئی یہاں حمزہ نذیر بائی پاس سے پاکپتن چوک آرہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان گن پوائنٹ پر نقدی 22ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، چوری کی واردات 18/WMٹکڑا میںہو ئی جہاں خالق وغیرہ 6ملزمان نے وحید حسین کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے طلائی زیورات اور گھریلو سامان چرالیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :