جرمن پولیس کیتھڈرل میںداخل ہونے والے حملہ آور کو گولی مار دی

پیر 4 جون 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جرمنی میں پولیس نے برلن کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی۔ جرمن نشریاتی کے مطابق مسلح پولیس افسران نے جرمن دارالحکومت برلن کے اس معروف چرچ کے داخلی راستوں کو بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برلن پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹر پیغام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق پولیس نے کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کی ٹانگوں میں گولی ماری ہے اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص نے کیتھڈرل میں ایک شخص کو حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :