رائل ویڈنگ کے بعد میگھن کے زیورات کی کل مالیت 10لاکھ پاونڈ تک پہنچ گئی

بیش قیمتی ہیروں کے زیورات میں انگوٹھیاں ، بریسلٹس، جھمکے ، جیولری سیٹس سمیت کئی دلکش اشیاء شامل

پیر 4 جون 2018 12:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) رائل ویڈنگ جہاں دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی وہیں اس شادی کی شان و شوکت بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی جبکہ میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پاونڈ تک پہنچ گئی،برطانوی ٹی وی کے مطابق اس شادی میں جہاں نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں بیش قیمتی زیورات بھی میگھن کو دئیے گئے جن کے بعد میگھن کے زیورات کی کل مالیت ایک ملین پاونڈ تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بیش قیمتی ہیروں کے زیورات میں انگوٹھیاں ، بریسلٹس، جھمکے ، جیولری سیٹس سمیت کئی دلکش اشیاء شامل ہیں ۔میگھن کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ چالیس ہزار پائونڈ ہے جبکہ کارٹیئر برانڈ کے دلکش بریسلٹ کی قیمت دو لاکھ 41ہزار پاونڈ ہے اور ملکہ سے لئے گئے ہیروں سے سجے ٹیارا کی قیمت4لاکھ پچاس ہزار پائونڈ ہے۔میگھن کے دلکش جھمکوں کی قیمت60ہزار پاونڈ ہے ، یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ برطانوی شہزادے سے شادی کے بعد اب میگھن ہیروں میں تٴْل گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :