فرنچ اوپن ٹینس، نوویک جوکووچ، ڈومنک تھائم اور الیگزینڈر زیوریف مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 4 جون 2018 16:40

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نوویک جوکووچ، ڈومنک تھائم اور الیگزینڈر زیوریف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی فرننڈو ورڈسکو کو 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری کو 6-2، 6-0، 5-7 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے خچانووف کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :