رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کے باوجود مانسہرہ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں کمی نہیں ہو سکی

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کے باوجود مانسہرہ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں کمی نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی مانسہرہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا تھا جس میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مانسہرہ میں رمضان المبارک میں دیگر اشیاء خوردونوش کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :