فرنچ اوپن ٹینس، فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 4 جون 2018 21:46

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں فلورین لوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونتی نن کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :