ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے کوئٹہ کوئلہ کان کے سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 324امدادی پیکیج تقسیم کردیے

پیر 4 جون 2018 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ نے مقامی این جی اوز کے تعاون سے کوئٹہ میں کوئلے کی کان کے سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 324امدادی پیکیج تقسیم کئے یہ سانحہ گزشتہ ماہ پانچ فروری کو پیش آیا تھا اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ایک تقریب ہوئی جس میں متاثرہ خاندانوں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر الپوری اور این جی اوز کے نمائندوں نے بطور خاص شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :