مردان سے تبدیل ہونیوالے ڈی ایس پی اختراز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جرائم کے انسداد اور امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے میں ڈی ایس پی اختراز خان کی خدمات مثالی ہیں،ڈی پی او محمد خرم رشید

پیر 4 جون 2018 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان محمد خرم رشید کی جانب سے مردان سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی اختراز خان کے اعزاز میں پولیس کلب میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کے انتظامی افسران، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او مردان محمد خرم رشید نے کہا کہ جرائم کے انسداد اور امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے میں ڈی ایس پی اختراز خان کی خدمات مثالی ہیں انہوں نے کہا کہ احتراز خان انتہائی محنتی اورفرض شناس پولیس افسر ہیں اور موجودہ ملکی صورتحال میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ میں مردان ریجن کے پولیس افسران اور ماتحت عملے کے تعاون پر شکریہ اداکرتا ہوںجنہوں نے میری دوران تعیناتی امن وامان کے قیام کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کیںجبکہ میں نے بھی فرائض کی بجاآوری کیلئے ہمیشہ میرٹ کی بالا دستی اور انصاف کی یقینی فراہمی کو ترجیح دی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق محکمانہ ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں ڈی پی او مردان، ایس پی آپریشن گل نوازخان اور دیگر پولیس افسران نے انہیں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :