وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دور دراز علاقوں کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خریدے گئے موبائل ہسپتال معائنہ، پہلے مرحلے میں 3موبائل ہسپتالوں کی خریداری کی گئی، شعبہ صحت کی بہتری کیلئے 76فیصد بجٹ میں اضافہ کیا جارہا،حافظ حفیظ الرحمن

پیر 4 جون 2018 23:38

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دور دراز علاقوں کی عوام کو طبی سہولیات کی ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبہ کے دور دراز علاقوں کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کے سہولیات کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے عزم سے خریدے جانیوالے موبائل ہسپتال کا معائنہ کیا پہلے مرحلے میں 3موبائل ہسپتالوں کی خریداری عمل میں لائی گئی ہے، فی کس موبائل ہسپتال ایک کروڑ 68لاکھ کی خطیر رقم سے خریدی گئی ہے، موبائل ہسپتال جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ایکسرے مشین، مائیکرو لیب، سکشن مشین، الٹراسائونڈ مشین، آکسیجن کنسنٹریٹر، او پی ڈی، آئی سی یو، سی سی یو،ای سی جی مشین، آٹو کلیو، بی پی آپریٹر،کارڈک مانیٹر سمیت دیگر طبی جدید سہولیات موبائل ہسپتال میں موجود ہیں ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے موبائل ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جدید موبائل ہسپتالوں کے ذریعے صوبہ کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو ان کے دہلیز تک جدید طبی سہولیات فراہم کئے جائینگے، نلتر، استور سمیت تمام دور افتادہ علاقوں تک موبائل ہسپتال کے ذریعے عوام کے دہلیز پر بہتر جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے حوالے سے موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں پہلے مرحلے میں3موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں اور5جدید موبائل ہسپتالو ں کی خریداری عمل میں لائی جائے گی صحت حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی وجہ سے صحت کے شعبے میں متعارف کرائے جانے والے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئی76فیصد بجٹ میں اضافہ کیا جارہاہے موبائل ہسپتالوں کی گلگت بلتستان میں دور افتادہ علاقوں میں رہنے والوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے موبائل ہسپتال خریدے ہیں بہت جلد موبائل ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ موبائل ہسپتالوں کے حوالے سے ایس او پی تیار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :