سکھر پولیس کی کاروائیاں دو آکڑا پرچی ڈیلرز ، ایک گٹکا فروش گرفتار

پیر 4 جون 2018 23:40

سکھر۔ 4جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سکھر پولیس نے اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں سٹی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیاں دوآکڑا پرچی ڈیلرز اورایک گٹکا فروش گرفتار،آکڑا پرچی بک موبائل فون اور نقدی برآمد مقدمات درج،تھانہ نیوپنڈ کی حدود میں پولیس کی کاروائی کے دوران ایک آکڑا پرچی ڈیلر عبدالغفار جتوئی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ نیوپنڈ میں کرائم نمبر39/2018 دفعہ 294A,B اور 5 جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تھانہ ای سیکشن کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے ایک بکی ڈیلر محمد آصف سومرو گرفتار ملزم کے قبضہ سے آکڑا پرچی بک موبائل فون اور کیش برآمد ،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ای سیکشن میں درج، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ بی سیکشن کی حدود سے ایک گٹکا فروش محمد عدنان گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضہ سے گٹکا برآمد کیا گیا ہے مقدمہ تھانہ بی سیکشن میں درج ر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :