ٹی 20 رمضان کپ میں کل تین میچوںکا فیصلہ ہوگا

منگل 5 جون 2018 11:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی میں جاری پانچویں ٹی 20 رمضان کپ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو مزید تین میچوںکا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کے مخلتف گرائونڈز میں جاری ہے، ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں وارڈ 3 اور یو سی 75 کی ٹیمیں جامع سکول گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ یوسی 8 اور یو سی 12 کے درمیان سیٹلائٹ ٹائون کالج گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں یو سی 22 اور ایس کنگز کی ٹیمیں مسلم سکول گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ میں راولپنڈی کی 39 یونین کونسلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ایک ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 13 جون سے شروع ہوگا۔