عمر ایسوسی ایٹس نے نیشنل بنک کو 29 رنز سے ہرا کر رمضان ٹی 20 کپ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 5 جون 2018 13:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) عمر ایسوسی ایٹس نے نیشنل بنک کو 29 رنز سے شکست دے کر رمضان ٹی 20 کپ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔ نیشنل بنک کی ٹیم 202 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ عمر ایسوسی ایٹس کے عثمان خان کو 71 رنز کی دلکش اننگزکھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کپ کے فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے۔ عمر اکمل 46 اور محمد نواز 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بلال آصف اور غلام مدثر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل بنک کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ احسن علی 42 اور رضا علی ڈار 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نواز نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انور علی نے دو کھلاڑیون کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :