ْ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح تیراندازی کے کھیل کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات کرے ،ْاقصیٰ نواز

منگل 5 جون 2018 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) انٹرنیشنل تیراندازی کے کھلاڑی اقصیٰ نواز نے کہا ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح تیراندازی کے کھیل کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات کرے اور زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ تیراندازی کا کھیل مہنگا کھیل ہے حکومت کو اس سلسلہ میں پاکستان آرچڑی فیڈریشن کو زیادہ سے زیادہ معاونت کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے مسائل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، اٹک سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ نواز نے کہا کہ ملک میں تیراندازی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ضرورت وسائل کی ہے، حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر تیر اندازی کے فروغ کے لئے ضلعی سطح پر تربیتی کیمپ لگائے ، انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل سطح کے ایونٹس میں شرکت کے لئے بھیجا جائے تاکہ کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع مل سکے،کوچز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اقصیٰ نواز نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کوچز ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :