انگلش آل رائونڈر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچز سے باہر، جیک بال ٹیم میں طلب

منگل 5 جون 2018 15:34

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) انگلش آل رائونڈر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ فاسٹ بائولر جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 جون سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے ووکس کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے متبادل کے طور پر جیک بال کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ انگلینڈ نے اس سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے ووکس کی جگہ ٹام کیورن کو سکواڈ میں طلب کیا تھا۔ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان واحد ون ڈے 10 جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بین سٹوکس بھی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :