بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دفتری مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں ، قائم مقام چیئرمین بلدیہ

منگل 5 جون 2018 17:45

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفرید ی نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دفتری مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں خصوصا یوم علی کے حوالے سے تمام زونوں میں جلوس کی گذرگاہوں کے ساتھ ساتھ امام باگاہوں اور ان تمام مقامات پر جہاں مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے خصوصی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے اراکین کونسل اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرمیونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے بلدیہ غربی میں مختلف یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے بلدیات مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں باہمی اشتراک عمل سے عوام کو صفائی ستھرائی ، فراہمی و نکاسی آب ، سڑکوں و گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی ، اسکولوں و ہسپتالوں جو کہ بلدیہ غربی کے زیر انتظام چلائے جارہے ہیں ان آنے والے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہ صیام میں سڑکوں و بازاروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کا نا رکنے والے سلسلے کا آغاز کیا جاچکا ہے جبکہ بلدیہ غربی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں عملی اقدامات اور عوامی شکایات کے خاتمہ علاوہ پارکس و پلے گراؤنڈز کی بحالی کیلئے موصولہ تجاویز پر غور و خوض کے بعد کاموں کا آغاز کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قائمقام چیئرمین کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی ،سائٹ ، کیماڑی ، بلدیہ اور سرجانی میں موجود امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی اور دیگر بلدیاتی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران و عملہ نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں کسی بھی افسر یا عملہ کی جانب سے کوتاہی برتنے کی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :