بی اے پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی، لعل گلشن

ہر فورم پر آواز بلند کریگی ،اقلیتی برادری کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اقلیتی برادری بی اے پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عوام کے حقوق کیلئے پارٹی کے قائدین کا بھر پور ساتھ دیں گے، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 5 جون 2018 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما بسنت لعل گلشن نے کہا ہے کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی ،اقلیتی برادری کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اقلیتی برادری بی اے پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عوام کے حقوق کیلئے پارٹی کے قائدین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام 70سال سے احساس محرومی کا شکار ہے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف ا پنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا جس کی بدولت بلوچستان ترقی کے لہذا سے دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصے میں بلوچستان بھر میں بھر پور مقبولیت حاصل کی ہے اورانشااللہ 2018کے انتخابات میں بی اے پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اقلیتی برادری بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر پارٹی کے قائدین کے ساتھ ملکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :