لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی تنزلی کیخلاف درخواست وائس چانسلر کو بھجوا دی

منگل 5 جون 2018 22:00

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی تنزلی کے خلاف درخواست وائس چانسلر جامع پنجاب کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عائشہ اے ملک نے اقبال احمد بادشاہ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ترقی کی بجائے تنزلی کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ،درخواست گزار وکیل نے پیش ہو کر عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرار کام کر رہا ہے تھا،درخواست گزاروکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ ذاتی رنجش کی بنا پر درخواست گزار کو ترقی دینے کی بجائے تنزلی کر دی گئی اور اب اسے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن افسر بنا دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی تنزلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقی کا حکم دے، عدالت نے درخواست مزید کارروائی کے لیے وائس چانسلر جامع پنجاب کو بھجوا دی۔