راولپنڈی ، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے پنجاب بھر میں 8 اپلیٹ ٹربیونل قائم

منگل 5 جون 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی نے سال 2018 کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے پنجاب بھر میں 8 اپلیٹ ٹربیونل قائم کردئیے ہیں اس ضمن میںراولپنڈی ڈویژن میں اپیلوں کی سماعت کے لئے جسٹس عبادالرحمن لودھی کو نامزد کیا گیا ہے اسی طرح ملتان میں جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس مرزا وقاص رئوف،بہاولپور میں جسٹس مسعود عابد نقوی جبکہ پرنسپل سیٹ لاہور پر 4 ٹربیونل قائم کئے گئے ہیں ۔