پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

بدھ 6 جون 2018 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کیلئے جاری تربیتی کیمپ کیلئے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے ایونٹس کیلئی6کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے۔

کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں انڈر13 میں یاسین خٹک، انڈر 15 میں محمد حمزہ، انڈر 15 محمد عماد، انڈر 15میں نور زمان، انڈر 17 میں حماد خان اور انڈر 19 میں ذیشان زیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے تاہم دونوں ایونٹس کیلئے باضابطہ طور پر قومی کھلاڑی کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس 20 جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں ایشیائی 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریںگی ۔ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔ امید ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ان ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :