پوپ نے جرمن پادریوں کے شادیوں سے متعلق فیصلے کا راستہ روک دیا

بدھ 6 جون 2018 13:06

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جرمن پادریوں کے شادیوں سے متعلق ایک فیصلے پر عمل درآمد کو روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ویٹیکن کے دینی دفتر کے سربراہ آرچ بشپ لٴْسیس لاداریا نے کہا ہے کہ جرمن پادریوں کی تنظیم کے سربراہ کارڈینل رائن ہارٹ مارکس کو پوپ کے فیصلے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔ جرمن پادریوں نے کیتھولک مذہبی عقائد کے تحت پروٹیسٹنٹ اور کیتھولک جوڑوں کے درمیان شادیوں کو مشروط طور پر جائز قرار دیا تھا۔ رواں برس فروری میں جرمن پادریوں کی تنظیم نے 2 تہائی اکثریت کے ساتھ اس تجویز کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :