ایس سی او میڈیا سربراہی کانفرنس منصوبے کا اجراء،

پاکستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے میڈیا اداروں کو عوامی دوستی کے پیغام رساں کے طور پر بھی فریضہ انجام دینا چاہے، صدر شی کا پیغام

بدھ 6 جون 2018 14:28

ایس سی او میڈیا سربراہی کانفرنس منصوبے کا اجراء،
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں میڈیا تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے ایس سی او کے میڈیا سربراہی کانفرنس منصوبے کے اجراء کیلئے یہاں مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں ،دستخط کرنے کی تقریب ایس سی او کے رکن ممالک کی پہلی میڈیا سربراہی کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوئی ،ایس سی او کی سربراہی کانفرنس کی تجویز صدر شی جن پھنگ نے ایک سال قبل پیش کی تھی ،اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک کے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ شنگھائی تعاون کو فروغ دیں اور ایس سی او کے ڈھانچے کے تحت عملی تعاون کیلئے بانی کا فریضہ انجام دیں ۔

شی نے کہا میڈیا اداروں کو عوامی دوستی کے پیغام رساں کے طور پر بھی فریضہ انجام دینا چاہے انہوں نے کہا چین ایس سی او کی ترقی کی حمایت کا عزم کیے ہوئے ہے اور مشترکہ مستقبل والی زیادہ قریبی متعلقہ علاقائی برادری کی ترقی کیلئے تمام فریقین کے ساتھ دست تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے پر آمادہ ہے ،اس کے علاوہ چین بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل وارلی برادری کی تعمیر کیلئے کوششیں کرنے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزرات اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ اہلکار شفقت جلیل نے یقین دلایا کہ پاکستانی میڈیا تنظیم کے ڈھانچے کے اندر رکن ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے میں پیش پیش ہو گا۔ انہوں نے دنیا بھر میں مساوی تعاون پارٹنرشپ اورامن و امان کے فروغ میں چینی قیادت کے کردار کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :