خاتون اینکر کا ریحام خان کی کتاب اور اس کے عمران خان کی ذات پر اثرات سے متعلق دلچسپ تبصرہ
مجھے نہیں لگتا یہ کتاب عمران خان پر منفی اثر ڈالے گی، لوگوں کو عمران خان سے خاص قسم کا رومانس ہے، ایسا لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کو سات خون معاف کررکھے ہیں،اینکر پرسن مہر بخاری کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 14:23
(جاری ہے)
اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن مہر بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ جب سے عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تب سے اس عوام کا عمران خان کے ساتھ ایک خاص قسم کا رومانس رہا ہے۔
عمران خان کی زندگی میں ان سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں۔جب عمران خان کنوارے تھے تب کئی اسکینڈل سامنے آئے تھے۔لیکن عوام کی عمران خان سے محبت بر قرار رہی ایسا لگتا ہے کہ اس عوام نے عمران خان کو سات خون معاف کر رکھے ہیں۔کیونکہ اس عوام کا خان صاحب کے ساتھ ایک خاص قسم کا رومانس ہے۔مہر بخاری کا کہنا تھا کہ سیتا وائٹ کے معاملے میں اتنی پریس کانفرس ہو گئیں۔بڑے بڑے اخبارات کے اندر اس کی شہ سرخیاں لگ گئیں یہاں تک کہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں لیکن عوام پھر بھی عمران خان سے محبت کرتی ہے۔لوگ ریحام خان کا جمائما سے موازنہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جمائما خان نے عمران خان کا طلاق ہونے کے بعد بھی بہت ساتھ دیا۔اور وہ عمران خان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ لوگوں کو تو جمائما خان سے بھی محبت ہے اور وہ آج بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ شادی کریں گی۔لہذا مجھے نہیں لگتا کہ ریحام خان کی اس کتاب سے عمران خان کی ذاتی زندگی کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:مزید اہم خبریں
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.