احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

بدھ 6 جون 2018 14:44

احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے اور انکی زبان بندی کے بھی احکامات صادر کرے۔