عوام کا تعاون حاصل ہے اہلیان ڈیرہ بگٹی کے ساتھ مل کر یہاں مسائل اور مفاد پرستی کی سیاست کا خاتمہ کر دینگے، سرفراز بگٹی

بدھ 6 جون 2018 19:42

عوام کا تعاون حاصل ہے اہلیان ڈیرہ بگٹی کے ساتھ مل کر یہاں مسائل اور ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء)سابقہ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کا تعاون حاصل ہے اہلیان ڈیرہ بگٹی کے ساتھ مل کر یہاں مسائل اور مفاد پرستی کی سیاست کا خاتمہ کر دینگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں چیف آف سیاف وڈیرہ بلک شیر راہجہ کی جانب سے ان کی حمایت کے اعلان کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سال2013 کے انتخابات میں ڈیرہ بگٹی کے عوام نے ہم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور بھاری مینڈیٹ کیساتھ ہمیں ایوان میں بھیجا ہم نے اقتدار میں علاقے کے مسائل کے حل ، صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ہماری ترجیحات ہمیشہ سے اہل علاقہ رہے ہیں اور ہماری کوشش رہی ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ڈیرہ بگٹی کے عوام کو ان سہولیات سے آراستہ کرسکے جس کا ماضی میں انہیں فقدان رہا ہے آج ایک با رپھر ڈیرہ بگٹی کے عوام نے جس طرح ہم سے محبت کا اظہار کیا وہ ناقابل فراموش ہے اور میں اس پر اپنے لو گوں کا بے حد مشکور ہوں چیف آف سیاف وڈیرہ بلک شیر راہجہ ایک قد آور سیاسی وقبائلی رہنماء ہے اور ان کے تعاون سے ہم سال2018 کے عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں عوام کو ذاتی مفادات کی سیاست کے بھینٹ چڑھایا گیا جس کے خلاف ہم نے بھر پور آواز بلند کی اور یہ خوش آئند امر ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی میں سیاسی سوچ وفکر پروان چڑھ رہی ہے لوگ منتخب نمائندوں کو کام کی بنیاد پر پسندنا پسند کر رہے ہیں جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے اور ہم اپنے لو گوں یہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر انہوں نے اعتماد کا اظہار جاری رکھا تو آنیوالے انتخابات میں ذاتی مفادات کی سیاست کو کئی جگہ نہیں ملے گی اور عوامی سیاست کو ہی فتح نصیب ہو گی