حضرت علی ؓ کا یوم شہادت حیدرآباد میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 6 جون 2018 22:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) خلیفہ راشد فاتح خیبر دامادِ رسولؐحضرت علی ؓ کا یوم شہادت حیدرآباد میں عقیدت و احترام سے منایا گیا کربلا دادن شاہ سے برآمد ہو نے والا ماتمی جلوس اپنی روایتی گذرگاہوں فوجداری روڈ ، رسالہ روڈ ، لجپت روڈ اور اسٹیشن روڈ سے ہو تا کربلا قدم گاہ مولیٰ علی ؓ پہنچ کر اختتام ہو گیا جلوس کے دوران ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو ، ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ از خود جلوس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جلوس کے راستے میں تمام داخلی راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کردیا گیا تھا اور ان راستوں کی دکانوں کو بھی وقتی طور پر سیل کردیا گیا تھا -