Live Updates

تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،امیدواروں کی فہرست آج جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 جون 2018 01:10

تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،امیدواروں ..
اسلام آباد ۔ 6 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا طویل ترین اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلسل چھ روزہ غور خوض کے بعد ساٹھ فیصد حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیدواروں کی فہرست آج جمعرات کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فہرست تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر جاری کی جائے گی ۔بقیہ حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات